ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمندری طوفان نیٹ امریکا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان نیٹ امریکا سے ٹکرا گیا

Sun, 08 Oct 2017 22:08:20    S.O. News Service

واشنگٹن،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سمندری طوفان نیٹ امریکی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔ ہفتے کی رات جب یہ ہری کین دریائے مسی سیپی کے دہانے تک پہنچا تو اسے کیٹیگری ایک کا درجہ حاصل تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس قدرتی آفت کی شدت میں کمی آ چکی ہے اور زیادہ نقصان کا خطرہ نہیں رہا۔ تاہم اس طوفان کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارش کا امکان ہے۔ دو ماہ کے دوران امریکا سے ٹکرانے والا یہ چوتھا بڑا سمندری طوفان ہے۔ نیٹ نے ایک ہفتہ قبل وسطی امریکی ممالک میں تباہی پھیلاتے ہوئے تیس افراد کو ہلاک بھی کر دیا تھا۔


Share: